ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات کے گاوں سنگوٹہ میں اسکول کی بچیوں پر فائرنگ،دو بچیاں جاں بحق چار زخمی

Sawat, Sangota, Manglor, Saydo Sharif, Sawat, School Shooting, City42, Rescue1122,
کیپشن: due to excessive bleeding from bullet wound.Five kids were injured in Sangota, Sawat by a school security guard on Tuesday, one kid 7 years old was died in Manglor hospital
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوات کےگاوں  سنگوٹہ میں ایک نجی سکول کی بچیوں پر فائرنگ کے واقعہ میں2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں جبکہ 4 بچیاں زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو1122 کے زرائع نے فائرنگ کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا  کہ سنگوٹہ کے نجی اسکول کی چار زخمی بچیوں کو زخمی حالت میں منگلور ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔ منگلور ہسپتال میں ڈاکٹروں نے خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ایک بچی کے جاں بحق ہو جانے کی تصدیق کر دی، دو شدیدزخمی بچیوں کو فوری طور پر سیدو شریف کے سنٹرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ اسکول میں فائرنگ کی آواز سنتے ہی لوگ موقع پر پہنچ گئے تھے، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کو فوری طورر پر گاڑیوں میں ڈالا اور منگلور ہسپتال لے گئے۔ ہسپتال میں بھی موجود عملہ نے زخمی بچیوں کو فوری طور پر  طبہ امداد فراہم کی لیکن ایک بچی زخم کاری ہونے اورر خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  سوات شفیع اللہ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ سکول میں ڈیوٹی پر مامور محمد عالم خان نامی پولیس اہلکار نے کی۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اہلکارکی ذہنی کیفیت مبینہ طور پر درست نہیں ہے تاہم تفتیش جاری ہے۔ aاس المناک واقعہ نے علاقہ بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑا دی۔ لوگ بڑی تعداد میں اسکول کے باہر جمع ہو گئے۔