وزیر اعظم  شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان ادارۂ شماریات کا اجلاس

16 May, 2023 | 07:41 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وزیر اعظم  شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان ادارۂ شماریات کا اجلاس ہوا، اجلاس میں حکومت نے ساتویں خانہ و مردم شماری کے فیلڈ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اجلاس میں ترجمان ادارہ شماریات  محمد سرور گوندل نے کہا کہ ڈیٹا کی مکمل کوریج کو یقینی بنانے کے لئے تصدیق کا عمل 15 دن تک جاری رہے گا۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز مردم شماری کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ فراہم کریں گے۔ مردم شماری کے فیلڈ اسٹاف کو ادائیگی  ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے تکمیلی سرٹیفکیٹ کی فراہمی کے بعد کی جائے گی۔

 محمد سرور گوندل نے کہا کہ فورسز کے حساس علاقہ جات اور اجتماعی رہائش گاہوں میں مقیم  افراد  کا اجتما عی ڈیٹا متعلقہ بلاک کی آبادی میں شامل کیا جائے گا۔ مردم شماری کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے بعد سینسس مانیٹرنگ کمیٹی  کی طرف سے غور کے لئے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ نادرا اور سپارکو انڈر اور اوور رپورٹنگ کی نشاندہی کے لئے ڈیموگرافرز کمیٹی  کوتکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔ عدم کوریج کی شکایات کو شناختی کارڈ  نمبراور ضروری معلومات کی فراہمی پر 30مئی 2023 تک حل  کیا جائے گا۔  

مزیدخبریں