صحت مند جسم ذہین دماغ کی پرورش کرتا ہے، وائس چانسلر  کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی

16 May, 2023 | 05:05 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک:  کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ صحت مند جسم ذہین دماغ کی پرورش کرتا ہے تاکہ آپ اپنی تعلیمی اور طبی سرگرمیاں بہترین طور پر سر انجام دے سکیں۔

سات روزہ ویژن کرکٹ لیگ کی اختتامی تقریب میں پروفیسر محمود ایاز نے اظہار خیال کیا کہ وہ چاہتے ہیں ان کی یونیورسٹی کے طلباء کھیل کے میدان میں صحت مند وقت گزاریں، بجائے یہ کہ وہ کمروں میں موبائل فون کے ساتھ وقت گزاریں۔

انہوں نے کرکٹ لیگ کو ایک صحت مند فزیکل ڈویلیپمنٹ کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحت مند جسم ذہین دماغ کی پرورش کرتا ہے تاکہ آپ اپنی تعلیمی اور طبی سرگرمیاں بہترین طور پر سر انجام دے سکیں۔

انہوں نےمزید  کہا کہ اگلی بار پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم اور اپنے روایتی کھیل کبڈی کے میچ کو لازمی فروغ دیں۔

کالج آف آفتھلمالوجی کے پرنسپل پروفیسر محمد معین  نے اعلان کیا کہ ہم ورلڈ سائٹ ڈے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو دعوت دیں گے اور اس ادارے کیلئے جو نظر کی بحالی کیلئے کام کر رہا ہے، وہ بہترین سفیر ہیں ۔

مزید ایسی فزیکل سرگرمیوں کیلئے طلباء کی حوصلہ افزائی کرنے پر انہوں نے پروفیسر محمود ایاز، وائس چانسلر، پروفیسر ایمرائٹس، اسد اسلم خان، پروفیسر اصغر نقی، ڈین الائیڈ ہیلتھ سائنسز، پروفیسر سائرہ افضل، ڈین پبلک ہیلتھ, عائشہ سلیم، آپٹومیٹریسٹ اور سارہ اکرام کا اختتامی تقریب میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔ 

آخر میں پروفیسر محمود ایاز، وائس چانسلر، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور پروفیسر محمد معین، پرنسپل، کالج آف آفتھلمالوجی نے جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔

مزیدخبریں