ویب ڈیسک: لاہور میں سادہ روٹی کی قیمت میں پانچ روپے کا خود ساختہ اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روٹی کی سرکاری قیمت پر فروخت یقینی بنانے میں ناکام ہوگئی۔تندور مالکان نے سادہ روٹی کی قیمت میں پانچ سے 10 روپے اضافہ کر دیا۔لاہور میں تندوروں پر سادہ روٹی 20 سے 30 روپے تک فروخت کی جانے لگی۔ گراں فروشی عروج پر مگر متعلقہ افسران غافل دکھائی دیتے ہیں۔ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے باضابطہ قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔
صدر آفتاب گل تندور مالکان نے آٹے کی شارٹیج اور قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے خود ساختہ اضافہ کیا ہے۔ اس حوالے سے صدر آفتاب گل کا کہنا تھا کہ سادہ روٹی کی سرکاری قیمت میں باضابطہ اضافے کے لیے ڈی سی لاہور کو سفارشات بھجوائی ہیں۔ سادہ روٹی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ روٹی کی سرکاری قیمت 15 روپے ہے،خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔