وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےسی بی ڈی کلمہ چوک مین بلیوارڈ منصوبے کا افتتاح کر دیا

16 May, 2023 | 04:47 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک:   وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے سی بی ڈی کلمہ چوک مین بلیوارڈ منصوبے کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلی نے مین بلیوارڈ پر یادگار کی نقاب کشائی کی اور خصوصی دعا بھی کرائی۔

 سی ای او سی بی ڈی عمران امین، سی ای او حبیب کنسٹرکشن سروسز شاہد سلیم، ڈی سی رافعیہ حیدر، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین موجود تھے۔

 سی او او بریگیڈییر ر منصور جنجوعہ، ایگزیکٹو انجنئیر سی بی ڈی ریاض حسین بھی موجود تھے۔ وزیراعلی کو موقع پر پراجیکٹ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

یہ منصوبہ چار اعشاریہ دو ارب کی لاگت سے دوہزار بائیس میں شروع کیا گیا تھا۔منصوبہ کنٹریکٹ کے مطابق تین جون کو مکمل ہونا تھا لیکن نگران وزیرعلی کی شبانہ روز کاوشوں سے منصوبہ وقت سے پہلے مکمل ہوا۔ منصوبے پر سی بی ڈی میں دس ہزار پودے لگائے گئے۔

مزیدخبریں