ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بروقت الیکشن ہوجاتے تو حالات موجودہ خطرناک حد تک نہ پہنچتے، پرویزالٰہی

بروقت الیکشن ہوجاتے تو حالات موجودہ خطرناک حد تک نہ پہنچتے، پرویزالٰہی
کیپشن: Choudhary Pervaiz Elahi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کا واحدحل الیکشن ہیں،بروقت الیکشن ہوجاتے تو حالات موجودہ خطرناک حد تک نہ پہنچتے،مخالفین کی سازشیں ناکام ثابت ہونگی۔

 تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی صدرپرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ فوج کوملکی سلامتی کیلئے ناگزیرقراردیا، پی ڈی ایم حکومت،فوج اورعوام میں جنگ کراناچاہتی ہے،عمران خان نے کبھی فوج اور عوام میں فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی۔ 

 انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نہ تواپوزیشن ہے اور نہ ہی ممبران پورے ہیں،وہاں ماماجی کی عدالت لگانے کا کوئی فائدہ نہیں،کورکمانڈرہاؤس پر حملے کے وقت آئی جی اورپنجاب پولیس کہاں تھی؟،حکومت نے جان بوجھ کرسرکاری اورفوجی تنصیبات کو بچانےکی کوشش نہیں کی، 9 مئی کے واقعات کی صاف اور شفاف انکوائری ہوئی توان میں حکومت کا خفیہ ہاتھ بےنقاب ہو جائے گا۔

 سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان عوام کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہےہیں اورشہبازشریف بدستور آگ بھڑکانے میں لگے ہوئے، سپریم کورٹ کے سامنے مسلح جتھوں کوجمع کرکے حکومت نے اپنا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کیا، فضل الرحمان اورمریم نوازسپریم کورٹ پرحملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرکے آئے تھے، سپریم کورٹ ان پرفوری توہین عدالت لگائے۔

Bilal Arshad

Content Writer