صبا قمر کو کونسی بیماری ہے؟اداکارہ نے تصویر شیئر کردی  

16 May, 2023 | 03:43 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ منہ پر ماسک لگائے بھاپ لے رہی ہیں۔

 صبا قمر کا اپنی اس انسٹاگرام سٹوری میں بتانا ہے کہ" وہ پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں۔"

 یاد رہے کہ صبا قمر گزشتہ دنوں سیٹ پر ڈیزل کے استعمال کے سبب پھیپڑوں کے انفیکشن میں مبتلا ہو گئی تھیں۔ انہوں نے اپنے ہسپتال میں داخل ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

مزیدخبریں