اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری گرفتاری کے خوف سے گاڑی سے اتر کر بھاگ گئے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا, عدالت نے فواد چوہدری کو کسی اور مقدمے میں بھی گرفتاری سے روکنے کا حکم دیدیا۔ فواد چوہدری رہائی کےبعد جیسے ہی گھر واپسی کے لیے گاڑی میں بیٹھے تو انہوں نے اپنے سامنے پولیس اہلکاروں کو دیکھا تو وہ گاڑی سے اتر کر بھاگ نکلے۔
فواد چوہدری گاڑی سے نکل کر تیزی سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر بھاگے جس دوران وہ گر گئے اور پھر اٹھنے کے بعد وہ کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔