ویب ڈیسک:پااکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ میں اپنی گنجائش سے زیادہ تاخیر پر تشویش تو بہت ہے لیکن وہ اب بی صبر کے ساتھ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش برقرار رکھے ہوئے ہے تاہم ڈار واضح کر چکے ہیں کہ ان کے پاس چین کی طرف قدم بڑھانے کا آپشن موجود ہے۔
سابق وزیر خزانہ اور معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر حفیظ اے پاشا کا بھی کہنا ہے کہ اگر آئی ایم ایف آگے نہیں بڑھتا تو پاکستان کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا کہ وہ چین سے درخواست کرے کہ وہ اسلام آباد کو مکمل بحران سے نکالنے کے لیے مدد کے لیے کوئی طریقہ کار وضع کرے۔