ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ دو یا زائد ملکوں میں کروانے کے ہائی برڈ ماڈل کی تجویز کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز نے بھی پسند کیا ہے اور دونوں ممالک کو ایشیا کپ کا پہلا راؤنڈ پاکستان میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز نے پاکستان کے ہائی برڈ ماڈل کی تجویز پر ای میل کے زریعہ پی سی بی کو یقین دہانی کرائی ہے جب کہ بی سی سی آئی اور پی سی بی کا تاحال براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس دو دنوں میں دبئی میں متوقع ہے۔ اے سی سی کے سربراہ جے شاہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں پی سی بی کے نئے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہو گی۔ایشین کرکٹ کونسل کے داخلی اجلاس کے بعد حتمی اجلاس بلایا جائے گا، حتمی اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بلایا جا سکتا ہے۔
پی سی بیٹکٹوں کی فروخت کی بہتر آمدن کی وجہ سےمتحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کا انعقاد کروانا چاہتا ہے، یو اے ای میں ٹکٹوں کی فروخت سری لنکا اور بنگلادیش کی نسبت زیادہ مالی فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔
ہائی برڈ ماڈل کی منظوری کے بعد پی سی بی نیوٹرل وینیو پر بھی لچک دکھا سکتا ہے۔
پی سی بی کو لاجسٹک معاملات میں سری لنکا کی نسبت یو اے ای سستا نیوٹرل وینیو پڑے گا، دوسرے آپشن پر سری لنکا کے دمبولا اور پالی کیلے اسٹیڈیم بطور نیوٹرل وینیو استعمال ہو سکتے ہیں۔