ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان گزشتہ ورلڈکپ کے مقابلے زیادہ بہتر ٹیم ہے، کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں اور ایسی ٹیم میگا ایونٹ جیت سکتی ہے۔
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم مکی آرتھر نے عندیہ دیا ہے کہ ورلڈکپ کی ٹیم میں سرفراز احمد کی شمولیت واضح نہیں تاہم بہت سے کھلاڑی میگا ایونٹ کی تیاری میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی کھیل سے متعلق حکمت عملی بہتر سے بہتر ہو رہی ہے، وہ اپنی بیٹنگ کو بھی مضبوط کر رہا ہے، کیویز کے خلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان کی کارکردگی تسلی پخش نہیں تھی لیکن ون ڈے سیریز میں اچھا کھیل پیش کیا۔
مکی آرتھر نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کرکٹ سے متعلق میرے پاس کئی منصوبے ہیں، نجم سیٹھی اور میرے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں،اگر نجم سیٹھی نہ ہوتے تو میں ٹیم ڈائریکٹر بھی نہ ہوتا۔
گزشتہ دنوںان اطلاعات سے سرفراز احمد کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی کہ پاکستان کو 2017 میں چیمپینز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد سے قومی کرکٹ ٹیم کے نو منتخب ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے نے رابطہ کیا ہے۔ مداح اب بھی پر امید ہیں کہ سرفراز اپنی فٹنس بہتع بنا کرواپسی کے امکانات بڑھا سکتے ہیں۔