مانیٹرنگ ڈیسک: کراچی میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کے ریسٹورنٹ سمیت تین ریسٹورنٹ صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر سیل کردیئے۔
خرم شیر زمان کا کہنا ہے ان کا ریسٹورینٹ سندھ حکومت ن سیاسی نفرت اور کاروباری نقصان پہنچانے کے لئے سیل کردیا۔تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے سیاسی نفرت میں آج ان کا ریسٹورنٹ سیل کردیا، اب پیپلزپارٹی سیاسی نقصان کے ساتھ کاروباری نقصان پہنچانے پر اتر آئی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ریسٹورنٹ ملازمین کا گھر باعزت طریقے سے چلتا ہے آیان علی کے اکاؤنٹ سے نہیں، جو اوچھے ہتھکنڈے پیپلزپارٹی کی حکومت کررہی ہے انہیں کل بھگتنا ہوگا۔
خرم شیر نے کہا ہمارے روزگار ٹین پرسنٹ پر نہیں چلتے ہم ٹیکس پیئر لوگ ہیں، ہیومن رائٹس کمیشن سے گزارش ہے سندھ حکومت کی فسطائیت کا نوٹس لیں جبکہ سندھ فوڈ اتھارٹی کا کنا ہے ،ریسٹورنٹ صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال اور غیرمعیاری خوراک پر سیل کیاہے، :ضلع ساوتھ میں دو اور ریسٹورنٹ بھی سیل کئے ہیں۔