ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت کا شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم

عدالت کا شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم
کیپشن: Shireen Mazari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری اورسینیٹر فلک ناز کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

اس کے علاوہ عدالت نے سینیٹر فلک ناز کو بھی فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کو شرپسندوں کو ہنگاموں کیلئے اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر