ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی فون کے نئے ماڈلز استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر  

I phone,new models
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون کے نئے ماڈلز میں اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

 ایپل اپنے  آئی فون کے نئے ماڈل میں USB Type-C چارجنگ پورٹ کی ٹیسٹنگ کر رہی ہے۔

بلوم برگ میں شائع رپورٹ کے مطابق ایپل نے اپنے ہینڈ سیٹ کے ڈیزائن میں اس اہم تبدیلی پر کام شروع کر دیا ہے تاکہ ٹائپ سی پورٹ کے حامل آئی فون 2023 تک صارفین کو دستیاب ہو سکیں،  توقع ہے کہ  ایپل آئی فون 15 سیریز کو ٹائپ سی پورٹ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

 خیال رہے کہ اسمارٹ اور فیچر فون بنانے والی تقریبا ہر کمپنی اپنی ڈیوائسز میں ایک ہی جیسا چارجنگ پورٹ فراہم کرتی ہے، جسے اب تھوڑی جدیدیت کے ساتھ ‘یو ایس بی ٹائپ سی’ کا نام دیا گیا ہے۔

کمپنی ایپل کا کہنا ہے کہ ہم ایسے ایڈاپٹر کی تیاری پر کام کر رہے ہیں جو مستقبل میں آنے والے آئی فونز کو موجودہ لائٹننگ کنیکٹرز کے لیے ڈیزائن کردہ ایسیسریز کے ساتھ کام کرنے کا اہل بنائے گا۔

ایپل نے باقاعدہ طور پر آئی فون کے چارجنگ پورٹ میں تبدیلی اور یو ایس بی ٹائپ سی کنیکٹویٹی کے حامل ایڈاپٹرز کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔