کیا سوناکشی سنہا نے منگنی کر لی؟

16 May, 2022 | 09:41 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)سوناکشی سنہا کا شمار معروف بھارتی اداکاراؤں میں ہوتا ہے،ادکارہ نے بہت سی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوناکشی سنہا  کی منگنی سے متعلق خبریں گردش میں ہیں ، اداکارہ نے اپنی منگنی سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں سے متعلق  مداحوں کا تجسس ختم کر تے ہو ئے  انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے SOEZ کے نام سے اپنا بیوٹی برانڈ متعارف کروا دیا ہے ۔

سوناکشی نے مداحوں سے کہا کہ میرے خیال میں آپ کو اتنا تنگ کرنا بہت ہے۔بہت سے اشارے دئیے لیکن کوئی جھوٹ نہیں بولا یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن ہے۔

اداکارہ  کا کہنا تھا کہ  انہوں  نے باقاعدہ طور پر کاورباری دنیا میں قدم رکھ دیا۔واضح رہے کہ انکی انگلی میں انگوٹھی دیکھ کر مداح سمجھے شاید اداکارہ نے منگنی کر لی۔

مزیدخبریں