ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور سمیت صوبےکے 24 سرکاری ہسپتالوں سے متعلق بڑا انکشاف

Hospitals with out Ms,Meo,General,kot khawaja
کیپشن: Azadi chawk lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)لاہور سمیت صوبے بھر کے 24 اہم سرکاری ہسپتال بدستور مستقل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے محروم، میو،گنگارام، بعض ہسپتالوں میں 2 برس سے ایم ایس کا عہدہ خالی  ہے۔
لاہور سمیت صوبے بھر کے 24 اہم سرکاری ہسپتال بدستور مستقل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے محروم ہیں ۔ پی ٹی آئی حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے بعض ہسپتالوں میں ایم ایس کا عہدہ دو برسوں سے خالی پڑا ہے ۔ لاہور میں میو ہسپتال ، گنگارام ہسسپتال ، جنرل ہسپتال ، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال ، میاں منشی ہسپتال ، یکی گیٹ ہسپتال ،سید مٹھا ہسپتال ، شاہدرہ ہسپتال اور مزنگ ہسپتال مستقل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے محروم ہیں ۔ مستقل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نہ ہونے سے ان ہسپتالوں کے انتظامی و مالی امور بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں اور اس کا منفی اثر علاج معالجے کی فراہمی پر بھی مرتب ہورہا ہے ۔

موجودہ حکومت کی جانب سے بھی تاحال اہم ہسپتالوں میں ایم ایس کی خالی سیٹوں پر مستقل تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ۔