ویب ڈیسک: امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ہفتے کے روز ایک چھوٹا طیارہ ایک پل پر ایک کار کے اوپرآ گراکر جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔
یہ المناک حادثہ دوپہر سے کچھ پہلے ہولفر انلیٹ پل پر پیش آیا جس سے پل پر ٹریفک بند ہو گئی۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے حکام نے بتایا کہ سنگل انجن والے سیسنا 172 طیارے میں 3 افراد سوار تھے، جو انجن میں خرابی کے باعث گرکر تباہ ہو گیا۔ طیارہ ایک کار پر آگرا جس میں ایک خاتون دو بچے سوار تھے۔حادثے کے بعد طیارے کو آگ لگ گئی۔
#BREAKING: Emergency crews are responding to a plane crash on the Haulover Inlet Bridge in Miami, Florida; multiple injuries reported. - WPLG, AlertPage pic.twitter.com/pFblDARxtW
— X News Alerts (@XNewsAlerts) May 14, 2022
میامی ڈیڈ پولیس کے ترجمان الوارو زبالیٹا نے بتایا کہ طیارہ کار سے ٹکرایا۔دو افراد بدقسمت طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے، جب کہ آگ بجھانے کے بعد واحد متاثرہ شخص کی لاش ملی۔ہلاک ہونے والے کی شناخت 36 سالہ نارسیسو ٹوریس کے نام سے ہوئی، جو ایئر ٹریفک کنٹرولر تھا اور میامی کنٹرول ٹاور میں ایئر ٹریفک میں کام کرتا تھا۔