ویب ڈیسک : مریم نواز نے وزیر داخلہ سے کہا ہے کہ وہ ہر صورت عمران خان سے ثبوت حاصل کریں۔ دوسری جانب وزیر داخلہ نے پیش کش کی ہے کہ اگر سابق وزیر اعظم چاہیں تو اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پیشکش کی ہے کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان چاہیں تو ان کی جان کو خطرے کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کے پاس اس حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت ہے تو فوراً وزارت داخلہ سے شیئر کریں۔ حکومت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروانے کے لیے تیار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا: ’جوڈیشل کمیشن عمران خان کے فراہم کردہ شواہد اور معلومات کا جائزہ لے کر آزادانہ فیصلہ دے سکتا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کے مطابق اگرعمران خان معلومات فراہم نہیں کرتے تو امریکی سازش کے بیانیے کو ایک پولیٹیکل سٹنٹ تصور کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم عمران خان امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کا بیانیہ بنا رہے ہیں۔