مریخ پر خلائی مخلوق کی موجودگی?

16 May, 2022 | 03:35 PM

ویب ڈیسک : امریکا کے خلائی ادارے ناسا کے مریخ پر موجود روبوٹ، کیوروسٹی روور کی جانب سے بھیجی جانے والی ایک تصویر اس وقت توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں ایک چٹان پر دروازہ بنا ہوا نظر آرہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس دروازہ نما پتھر کے بارے میں دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔ کئی لوگ اسے خلائی مخلوق کی مریخ پر موجودگی کا ثبوت قرار دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ یہ فوٹو گراف ناسا کے کیوروسٹی روور نے رواں ماہ سات مئی کو کھینچی تھی۔لیکن کیا یہ اصل میں ایک دروازہ ہے اور اس کے کھلنے سے دوسری کسی کائنات کا راستہ کھل جائے گا؟

برطانوی ماہر ارضیات، جنہوں نے مریخ کی سطح کے حوالے سے تحقیق کی ہے، نے معروف ویب سائٹ ’لائیو سائنس‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک یہ پتھروں کا کٹاؤ ہے۔ایک اور ماہرِ ارضیات نکولاس مینگولڈ نے بھی اسی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے لائیو سائنس کو بتایا کہ یہ کٹاؤ تین فٹ سے بھی کم ہے۔ ان کے بقول پتھروں کی یہ ہئیت قدرتی عمل سے نمودار ہوئی ہے۔ ویب سائٹ ’سنوپ‘ سے بات کرتے ہوئے ناسا کے ترجمان نے اس دروازے کو پتھر میں شگاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سائنسی تحقیق کرنے والی ٹیم نے بتایا ہے کہ یہ شگاف 30 سینٹی میٹر چوڑا اور 45 سینٹی میٹر لمبا ہے۔

مزیدخبریں