علیزے چوتھی بیوی بننے کی خواہشمند،عامر لیاقت کا ردعمل آگیا

16 May, 2022 | 03:21 PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے  مزید شادیوں سے بچانے کے لیے اپیل کردی۔

 علیزے نامی ایک خاتون نے انٹرویو میں سونے کا تاج محل بنا کر دینے کا اعلان کرتے ہوئے عامرلیاقت سے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی ، یہ کلپ شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں عامر لیاقت حسین نے  لکھا کہ بھائی! ایک اور خاتون راستے میں ہے۔‘اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے میری شادیوں سے بچاؤ، چوتھی بیوی بننے کی خواہش مند بھی سامنے آگئی۔

واضح رہے کہ ایک نجی چینل کو   انٹرویو دیتے ہوئے علیزے نامی خاتون نے کہا تھا کہ ’میں عامر لیاقت حسین سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہوں اور میں اُن سے شادی کرنا چاہتی ہوں، بچپن سے ہی عامر لیاقت حسین بہت پسند ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ مجھے وہ مل جائیں، مجھ سے شادی کرلیں تو میں اُنہیں ہاتھ کا چھالا بنا کر رکھوں گی۔

علیزے نے کہا کہ  دانیہ جھوٹ کہہ رہی ہے اگر وہ اس کو نشہ کرنے کا بولتا تھا تو کیوں کیا اس نے؟ عامر لیاقت کا نام تمیز سے احترام سے لینا چاہیے،  وہ عالمِ دین ہیں، ہمارے مرشد ہیں،وہ اسلام کو اچھے سے جانتے ہیں۔ میں ان کو پسند کرتی ہوں۔

مزیدخبریں