ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف کو اتحادیوں کو فوری انتخابات پر امادہ کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو اتحادیوں کو انتخابات پر آمادہ کرنے کا ٹاسک دے دیا اور کہا اتحادیوں کو بتائیں معیشت سنبھالنے کے لیے نیا مینڈیٹ چاہیے۔
ذرائع نے بتایا کہ عالمی اداروں سےگفتگو اور بڑے فیصلوں کے لیے لانگ ٹرم حکومت ضروری ہے۔ نواز شریف کاکہنا ہے کہ سخت فیصلے اس وقت کیے جاتے ہیں جب کچھ عرصےبعد اسکا تدارک بھی ہوسکے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم سخت فیصلے بھی کریں اور چار ماہ بعد انتخابات بھی کروادیےجائیں۔
انھوں نے کہا کہ سخت فیصلے کرانے بھی ہیں تویقین دہانی کرائی جائے کہ انتخابات 2023میں ہوں گے۔اگرعمران خان کو 2023 تک کنٹرول کیا جائے تو پھر ہی ہم بڑے فیصلے کریں گے ورنہ فوری انتخابات ہی موجودہ بحران کا حل ہے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے ہدایت کی حتمی فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت اور امادگی کےبعد ہی ہوگا اور یہ اپشن بھی دی جائےگی کہ اگر اتحادی جماعتوں میں سے کسی کو واضح اکثریت نہ مل سکی تو موجودہ سیٹ اپ کی طرح انتخابات کے بعد مخلوط حکومت بھی بنائی جاسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات پر بھی غور کیاجارہا ہے کہ نگراں سیٹ اپ کے دورانیے کو بڑھایا جائے تاکہ کچھ بڑے فیصلے فوری کیے جاسکیں۔