ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ بارے اُشنا شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا

عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ بارے اُشنا شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ نے  ٹوئٹر پر عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کی تعریف کردی۔ 

اُشنا شاہ نے اپنے تعریفی ٹوئٹ میں لکھا کہ سیدہ بشریٰ اقبال آپا صبر، باوقار شخصیت، باوقار خاموشی اور اللّٰہ کے حضور اپنے معاملات چھوڑ دینے کی اعلیٰ مثال ہیں، اُنہوں نے مجھے سکھایا ہے کہ اللّٰہ پر اپنے معاملات چھوڑ دینا سب سے بہترین ردِ عمل ہے، آج سے میں سیدہ بشریٰ اقبال کے اِن اعمال کو اپنی زندگی کا حصہ بناؤں گی اور اِن پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گی، انشاء اللّٰہ۔

واضح رہے کہ  تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرنے کے بعد دانیہ شاہ  اور عامر لیاقت  کا  ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ان کی تیسری بیوی دانیہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی بیانات اور ویڈیوز شیئر کررہی ہیں جبکہ عامر لیاقت ان دنوں ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپنا درد بیان کررہے ہیں، ڈاکٹر عامر لیاقت نے پاکستان چھوڑنے کا بھی اعلان کردیا۔