بابر اعظم اور محمد عامر کی فیمیل ورژن ،تصاویروائرل

16 May, 2022 | 11:19 AM

ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے ہر دلعزیز کھلاڑی بابر اعظم اور محمد عامر کی فیمیل ورژن میں تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت قومی کرکٹ کے سب ہی فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم اور بالر محمد عامر سے مشابہہ خواتین کرکٹرز کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔اِن تصاویر پر سوشل میڈیا پرمیمرز کا طوفان اُمڈآیا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی مشابہہ خاتون کرکٹر کا نام گُل فیروزہ ہے جو کہ ملتان انڈر 21 ٹیم کی کھلاڑی ہیں، گُل فیروزہ بھی بابر اعظم کی طرح بیٹر ہیں۔

دوسری جانب محمد عامر کی مشابہہ خاتون کرکٹر کا نام سعدیہ اقبال ہے جو کہ ایک اسپنر ہیں۔یہ دونوں خواتین کھلاڑی جَلد ہی نیشنل ویمن ٹیم میں ڈیبیو دینے والی ہیں۔

مزیدخبریں