محبوب سے ملاقات، الیکٹریشن نے پورے گاوں کی بجلی بند کر دی

16 May, 2022 | 10:31 AM

ویب ڈیسک:محبت میں انسان کی سمجھ بوجھ جواب دے جاتی ہے، تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو محبت میں عجیب و غریب قدم اٹھا کر دوسروں کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں۔

اور جب یہ محبت ایک الیکٹریشن کو ہو جائے اور اس کے پاس اسی علاقے کی بجلی کا کنکشن ہو جہاں اس کی محبوب رہتی ہے تو یہ خطرناک صورتحال ہو سکتی ہیں، کیونکہ ایسی کہانی بھارت میں دیکھنے کو ملی۔

مشرقی بہار کے ضلع پورنیہ میں نوجوان الیکٹریشن اپنی دوست سے ملنے کے لیے شام کو 2-3 گھنٹے کے لیے پورے گاؤں کی بجلی منقطع کر دیتا تھا۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب گنیش پور گاؤں کے مکینوں کو معلوم ہوا کہ ان کے علاوہ ان کے پڑوسی گاؤں میں سے کوئی بھی بجلی کی بندش سے نہیں گزر رہا ہے۔

جبکہ اس گاؤں کے لوگ پچھلے کئی مہینوں سے اکثر شام کے وقت ایک خاص وقت میں بجلی کی ان رکاوٹوں کا سامنا کر رہے تھے۔ دی ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق گاؤں والوں نے اس کے پیچھے کی وجہ جاننے کا فیصلہ کیا۔

گنیش پور کے رہائشی یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ان کے گاؤں میں بجلی کی مسلسل بندش کے پیچھے الیکٹریشن کا ہاتھ تھا کیونکہ انہوں نے اسے اس کی دوست کے ساتھ پکڑ لیا۔

جس کے بعد مشتعل افراد نے الیکٹریشن کو سزا دینے کے لیے اس کو گنجا کر کے گاوں میں پریڈ کرائی۔ تاہم اس کے بعد گاوں والوں نے الیکٹریشن کی شادی اس کی دوست سے کرا کے اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا۔

مزیدخبریں