شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کرلیا

16 May, 2022 | 08:57 AM

( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف  نے وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف لائرز فورم کو  وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں  فریق بننے کے لیے درخواست تیار کرنے کا کہہ دیا ,  اس کیس کے حوالے سے وکلاء سے مشاورت بھی مکمل ہوگئی ، مشاورت کے بعد عمران خان نے کیس میں پارٹی بننے کی منظوری دیدی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی سال ہو گئے ہیں ابھی تک عبوری ضمانت کا ہی فیصلہ نہیں ہو رہا، اب ملزم کہہ رہا ہے میری مرضی کا وکیل لگا دیں،  ہم چاہتے تھے سپریم کورٹ اس پر ازخود نوٹس لے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا،  منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں۔

مزیدخبریں