قومی اسمبلی اجلاس طلب، اہم امور پر مشاورت کی جائے گی

16 May, 2022 | 08:51 AM

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، جس میں اہم امورپرمشاورت کی جائے گی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آج ہونے والے اجلاس کے لیے 28 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔ توجہ دلاؤنوٹسز، آرڈیننس، بلزکی پیشی اورقائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اجلاس میں بلوچستان کے شہری اوردیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پرتوجہ دلائونوٹس، انتخابات ترمیمی آرڈیننس 2022، پاکستان گلوبل انسٹیٹیوٹ بل 2021 ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں نیشنل ہائی ویزسیفٹی ترمیمی بل 2021، اقبال اکیڈمی پاکستان بل، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ترمیمی بل 2022 کے ایجنڈے اورقائمہ کمیٹی کی رپورٹس بھی قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔

مزیدخبریں