سٹی 42: اینٹی کرپشن میں عرصہ دراز سے 5 سو سے زائد آسامیاں خالی ہیں، پنجاب حکومت کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے قابل افسران نہیں مل سکے۔
پنجاب حکومت کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے اینٹی کرپشن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اورڈائریکٹر ویجیلنس کی اہم ترین آسامیوں پر تعیناتی کیلئے بھی موزوں افسران نہیں مل سکے ہیں۔ اینٹی کرپشن میں مجموعی طور پر 5 سو سے زائد آسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں۔
حکومت پنجاب کو قابلیت کے معیار پر پورا اترنے والے افسروں کے بحران کا سامنا ہے۔ اینٹی کرپشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی آسامیاں بھی خالی ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل، سرکل افسران، کانسٹیبلز سمیت دیگر آسامیاں بھی خالی ہیں۔ اینٹی کرپشن نے تفتیشی افسروں کی قلت کے باعث سینکڑوں اہم انکوائریاں متعلقہ محکموں کو واپس بھجوادی ہیں۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کو خالی آسامیوں پر تعیناتی سے متعلق بارہا خطوط لکھے گئے تاہم کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔