کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کیلئے اہم خبر

16 May, 2021 | 12:33 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42ُ:ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن کا دورانیہ تو چوبیس گھنٹے کر دیا گیا لیکن کمپیوٹر کی غلطی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں نے ملک کے سب سے بڑے ویکسینینشن سینٹر  ایکسپو سینٹر کا رخ کرلیا،  آج صبح سے 4750 سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے،  8 روز میں مجموعی طور پر اب تک 28800 سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

شہریوں کو ویکسی نیشن کے لیے موصول ہونے والے پیغامات میں غلطی کا انکشاف ہوا ہے، سائینویک ویکسین کی دوسری ڈوز کے لیے آنے والے شہری مایوسی کےشکار ہیں اور سخت گرمی میں شہری بغیر ویکسینیشن کے واپس جانے پر مجبور ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سائینویک کی دوسری ڈوز کےلیے 28 روز کے بجائے 21 روز کا میسج موصول ہورہاہے، کینسائینو کی صرف ایک ڈوز لگنی ہوتی ہے

کینسائینو ویکسین کی دوسری ڈوز کے میسجز شہریوں کو موصول ہونے سے شہری پریشان ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک پانج لاکھ لوگوں کو ویکسینیشن لگائی گئی ہے،چالیس سال عمر کے افراد کو ویکسینیشن لگائی جا رہی ہے۔ایکسپو سنٹر کے 24 گھنٹے کی سروس کے باعث ویکسینیشن لگانے کے عمل میں تیزی آئی ہے۔

مزیدخبریں