ماڈل بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی متاثر

16 May, 2021 | 12:00 PM

سٹی 42:شہر کے ماڈل بازار تو کھل گئے مگر عید کی چھٹیوں کے باعث سبزیوں و پھلوں کی سپلائی یقینی نہ بنائی جا سکی,برائلر مرغی کا گوشت اب بھی غریب عوام کی پہنچ سے باہر 415 روپے فی کلو میں فروخت جاری۔

تفصیلات کےمطابق   شہر کے ماڈل بازار تو کھل گئےمگر اشیاء ضروریہ کی سپلائی یقینی نہ بنائی جا سکی،عید کی چھٹیوں کے باعث ماڈل بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی متاثرہے۔ماڈل بازاروں میں  سبزیوں، پھلوں اور چکن کے متعدد سٹالز خالی،چند ایک سٹالز پر بچی کھچی سبزیاں و پھل موجودہ، شہری خریداری پر مجبور ،عام دنوں کی نسبت ماڈل بازاروں میں رش بھی کم ،آلو 45, پیاز 18, ٹماٹر 25,گھیا توری 38, لہسن 115, ادرک 310, کریلے 42, لیموں 260, اروی 140, مونگرے 120, گاجر 104, بھنڈی 73 ، پھول گوبھی 50 روپے فی کلو میں فروخت ،پھلوں میں سیب 125, امرود 120, کیلا 110, خوبانی 125, آم 125, لوکاٹ 115,آڑو 130, گرما110 روپے فی کلو میں فروخت،عیدجاتے ہی چکن کے ریٹ بھی نیچے انے لگے ،برائلر مرغی کا فی کلو گوشت 430 سے کم ہوتا ہوا 415 روپے فی کلو تک پہنچ گیا،گزشتہ روز کی نسبت چکن کے ریٹ میں مزید تین روپے فی کلو کمی کے بعد ریٹ 415 روپے فی کلو مقرر مگر برائلر چکن اب بھی  غریب  آدمی کی پہنچ سے دور ہے۔
 

مزیدخبریں