(ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ غنا علی جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غنا کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے ذریعے ہاتھوں پر مہندی لگواتے ہوئے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے نارنجی رنگ کا شوخ لباس زیب تن کر رکھا ہے جب کہ بالوں میں جوڑا بنا کر گیندے کے پھولوں کا گجرا بھی لگایا ہوا ہے۔
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا الحمداللہ، نئی شروعات،اداکارہ نے یہ تصویر گزشتہ شب انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس پر مداحوں نے انہیں ڈھیر ساری دعائیں دیں۔دوسری جانب تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ غنا علی کی شادی کس سے ہورہی ہے۔
واضح رہے اداکارہ غنا علی اب تک کئی ڈراموں میں نظر آچکی ہیں جن میں سایہ دیوار بھی نہیں، سن یارا، استانی جی، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، چھوٹی چھوٹی باتیں، ہانیہ اور سراب وغیرہ شامل ہیں۔اداکارہ نے فلموں میں بھی اپنے جلوے بکھیرے جن میں مان جاؤ نا، رنگریزہ، کاف کنگنا شامل ہیں۔