سٹی42:پی ایس ایل سکس بقیہ میچز متحدہ عرب امارار میں ہوں گے ، فرنچائز نے مقامی کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو کورونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل کے باقی میچز متحدہ امارات میں کروانے کے لیے بورڈ گرین سگنل مل گیا۔ ذرائع کے مطابق تمام فرنچائز نے اپنےکھلاڑیوں کو 18 مئی کو کوویڈ ٹیسٹنگ کروانے کی ہدایت کردی ی ہے،جن کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے اراکین کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئے گی ان کو 20 مئی کو لاہور پی سی ہوٹل رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔21 مئی کو ٹیمیں چارٹرڈ طیارے کے ذریعے متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گی ،کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات پہنچ کر دس روز کا قرنطینہ کرنا ہوگا،ذرائع کے مطابق میچز دبئی یا ابوظہبی میں کروانے کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک دو روز میں ہوگا،تاہم ذرائع کے مطابق لیگ کے بقیہ میچز ابوظہبی میں ہونے کے زیادہ امکانات دکھائی دے رہے ہیں ۔