میں زندہ ہوں،بالی ووڈ اداکار نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کر دی

16 May, 2021 | 07:53 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے نامور اداکار پریش راول نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خبر شیئر کی گئی تھی کہ بالی ووڈ اداکار پریش راول جمعے کی صبح سات بجے دنیا سے کوچ کرگئے۔یہ خبر سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ اداکار کے مداح غم میں مبتلا ہوگئے اور ان کی موت پر اظہارِ تعزیت کرنے لگے تاہم اب پریش راول نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں کی تسلی کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

 پریش راول نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاونٹ پر سوشل میڈیا کی وہ پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی موت کی خبر دی گئی تھی۔بالی ووڈ اداکار نے خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس غلط فہمی کے لیے معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں جمعہ کی صبح 7 بجے سو رہا تھا۔پریش راول کا ٹوئٹ دیکھنے کے بعد ان کے مداح خوش ہوگئے ۔

مزیدخبریں