ڈاکٹروں نے حکومتی فارمولہ مسترد کردیا

16 May, 2020 | 11:48 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چوہدری ) ٹیچنگ ہسپتالوں نے کورونا وبا میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور عملے کو اعزازیہ دینے کا حکومتی فارمولہ مسترد کر دیا، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو بھجوائے گئے جواب میں ٹیچنگ ہسپتالوں کا کہنا ہے تمام ڈاکٹرز اورعملے کو بلا امتیاز اعزازیہ دیا جائے۔

حکومت کی ہدایت پر 11 مئی کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ٹیچنگ ہسپتالوں سے ان ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس سمیت سپورٹ سٹاف کے کوائف مانگے تھے جو براہ راست کورونا وارڈ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، ان کو بنیادی تنخواہ بطوراعزازیہ دی جانی تھی۔

ٹیچنگ ہسپتالوں نے اس فامولے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کی جانب سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو جواب دیا گیا ہے کہ اس غیر امتیازی فارمولے سے ڈاکٹرز اورطبی عملے میں گہری تشویش ہے۔

 کورونا آئسولیشن کی بجائے تمام ڈاکٹرز اور عملے کو اعزازیہ دیا جائے کیونکہ ہسپتالوں میں کام کرنیوالوں کے متاثرہونے کا یکساں خطرہ ہے۔ ٹیچنگ ہسپتالوں نے استدعا کی ہے کہ اعزازیہ دینے کی امتیازی پالیسی پر نظر ثانی کی جائے۔

ادھر سروسز ہسپتال میں مریضوں میں ادویات کا درست مقدار میں استعمال کیلئے کلینکل فارمیسی کا آغاز کر دیا گیا۔ سروسز ہسپتال میں کلینک فارمیسی کو مستحکم کرنے کیلئے 25 فارماسسٹس اور 3 ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کی بھرتی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل میں 15 کلینکل سائکالوجسٹس اور ایک سپیچ تھراپسٹ کی بھرتی بھی مکمل ہونے پرتعارفی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، وائس پرنسپل پروفیسرڈاکٹر محمد امجد، ایم ایس سروسز ڈاکٹر افتخار احمد اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر مینٹل ہسپتال ڈاکٹر محمد اشرف سمیت دیگرآفیشلز بھی موجود تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے بتایا کی کلینکل فارمیسی کے آغاز کا مقصد مریضوں کو درست اور صحیح مقدار میں ادویات کی بین الاقوامی معیار کے مطابق فراہمی یقینی بنانا ہے۔ ڈاکٹر محمودایاز نے کہا کہ ہر وارڈ میں کلینکل فارماسسٹ مامور کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں