کورونا وائرس، اسلامک سولیڈیرٹی گیمز ملتوی

16 May, 2020 | 10:52 PM

Arslan Sheikh

( وسیم احمد ) کورونا وائرس کے باعث پانچویں اسلامک سولیڈیرٹی گیمز بھی ملتوی، اسلامک سولیڈیرٹی گیمز اولمپک گیمزکے دو ہزار اکیس میں انعقاد کے باعث ملتوی کی گئی ہیں۔

پانچویں اسلامک سولیڈیرٹی گیمز 20 سے 29 اگست 2021 میں ترکی کے شہر قونیہ میں شیڈول تھیں۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلامک سولیڈیرٹی گیمزکی نئی تاریخوں کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

نئی تاریخوں کا اعلان کوویڈ 19 کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ سیکرٹری پی او اے خالد محمد کا کہنا ہے کہ جیسے ہی اسلامک سولیڈیرٹی گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا تمام سٹیک ہولڈز کو آگاہ کر دینگے۔

ادھر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے قومی ویٹ لفٹرز سے گھروں پر پریکٹس کی ویڈیوز مانگ لیں۔ فیڈریشن کی ہدایت پر ملک بھر کی صوبائی ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشنز نے کھلاڑیوں کو سامان فراہم کردیا۔

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کےآن لائن ویٹ کیٹگری اور پرفارمنس جانچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو ویٹ لفٹنگ کا سامان گھروں پر فراہم کیا گیا ہے۔

سیکرٹری پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن امجد امین بٹ کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی پریکٹس کے بعد 23 اور 24 مئی تک اپنی ویڈیوز بنا کر بھجوائیں۔ کھلاڑی اپنی ویٹ کیٹگری کے مطابق اپنا ٹارگٹ منتخب کرکے ویٹ اٹھائیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اجازت ملنے کے باوجود شہر کےاکثر جم بند رہے۔ شہر کے اکثر جم مالکان نے جم نہیں کھولے جو تھوڑے بہت کھلے وہاں بھی چند لوگ ہی ٹریننگ کرتے دکھائی دئیے۔ جم مالکان نے جم کھولنے کی اجازت کوخوش آئند قرار دیامگر اوقات کار کو مسترد کرتے ہوئے ان میں تبدیلی کرنے کی اپیل کردی۔

جم میں ٹریننگ کرنے والے پروفیشنل تن سازوں نے بھی جم کھلنے پر خوشی کا ااظہار تو کیا مگر ساتھ ہی جم کے اوقات کار شام اور رات میں کرنے کی اپیل کی۔

مزیدخبریں