شادی کی سالگرہ پرہمایوں اوراہلیہ کا خوبصورت اظہارمحبت

16 May, 2020 | 09:56 PM

(زین مدنی )اداکار وپروڈیوسر ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں نے شادی کی سالگرہ پر ایک دوسرے کیلئے اپنے جذبات کا خوبصورت اظہار کیا۔

اداکار وپروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ کیليے تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ ہمایوں سعید نے ثمینہ کو اپنی مضبوطی گردانتے ہوئے انسٹا پوسٹ میں ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا“ شادی کی سالگرہ مبارک ہو، دُعا ہے کہ تم ہمیشہ میری چٹان بنی رہو، میں اور تم ہمارے زندگی کے اختتام تک ہمیشہ ساتھ اور خوش رہیں، آئی لویو”۔ہمایوں کی جانب سے خوبصورت پیغام کے بعد ان کی اہلیہ و پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں نے بھی انسٹا پوسٹ پرانہیں بھرپوراندازمیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اپنی اور ہمایوں کی تصویر کے ساتھ ثمینہ نے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ”آج میری خواہش اور دُعا ہے، جیسے کہ میں ہر روز دعا کرتی ہوں کہ اللہ ہمیں دائمی خوشی سے نوازے، ہمیں ہمیشہ ساتھ رکھے۔ دعا ہے کہ آپ ہمیشہ میری اور میں آپ کی مسکراہٹ کی وجہ بنی رہوں۔ آئی لویو”۔دونوں کی پوسٹس پر مداحوں اور شوبزساتھیوں نے اپنے تبصروں میں انہیں ڈھیروں دعاوں اور نیک تمناوں سے نوازا۔

مزیدخبریں