رائل پارک ( زین مدنی ) ترکش ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ کی کاسٹ پر تنقید کرنے والے پاکستانیوں کو روکنے پر خود تنقید کا نشانہ بننے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینہ خان نے ناقدین کو وضاحت دے دی۔
انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں ارمینہ خان نے کہا کہ میں نے دو دن پہلے ایک ٹویٹ کیا تھا اور میں نے اپنے اُس ٹویٹ میں ’ارطغرل غازی‘ کے اداکاروں پر تنقید کرنے والی پاکستانی عوام کو ایسا کرنے سے روکا تھا۔
ارمینہ خان نے اپنے ٹویٹ کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پسند کہ کوئی کسی کو ہراساں کرے اِسی لیے میں نے اپنے ٹویٹ میں حق کا ساتھ دیتے ہوئے پاکستانی عوام کو منع کیا تھا کہ آپ ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں کے مغربی طرزِ زندگی کو لیکر اُن کے خلا ف نہ بولیں۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کیوں لیکن میرے ٹویٹ کو غلط معنی دیے گئے اور مجھے کہا گیا کہ میں ارطغرل غازی کے خلاف ہوں جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر مجھے بہت سارے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن میں مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں ارطغرل کے خلاف نہیں ہوں بلکہ میں خوش ہوں کہ بین الاقوامی انٹرٹینمنٹ مواد کو پاکستان میں خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اِس کے لیے ہم سب کو خوش ہونا چاہیے۔
ارمینہ خان نے پاک تُرک تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں پاکستانیوں کی ایک اچھی پہچان ہیں اگر آپ لوگ اُن کے اداکاروں کے ساتھ ایسا کریں گے تو اِس سے تُرکی پر پاکستان کے غلط تاثرات جائیں گے۔
???????? Just read the worst sexual tirade against me and mine. I can’t even post it, it is so disgusting. I blocked them BUT it made me think what kind of animals are these people? The irony: Their DP’s were of Ertugrul and religious objects. I FEAR for women. Honestly.
— Armeena ???? (@ArmeenaRK) May 15, 2020