( جنید ریاض ) لاہور کے اساتذہ کی پرموشن کے لئے فائلز طلب، 200 کے قریب مرد و خواتین اساتذہ کو ایس یس ٹی کے عہدے پر ترقیاں دی جائیں گی۔
لاہور کے اساتذہ کی پرموشن کے لئے فائلز طلب کرلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 200 کےقریب مرد و خواتین اساتذہ کو پروموٹ کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری لاہور نے ای ایس ٹی مرد وخواتین اساتذہ سے ایس ایس ٹی پرموشن کے لئے فائلز 31 مئی تک جمع کروانے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ پرموشن کے لئے اساتذہ کو اے سی آرز، سروس بک، اسنادکی تصدیق سمیت دیگر ریکارڈ جمع کروانا ہوگا۔
ادھر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے آن ڈیوٹی اساتذہ کو کنوینس الاؤنس دینے کے احکامات جاری کردیئے۔ اساتذہ اس وقت احساس کفالت پروگرام اور کورونا کنٹرل سینٹرز پر ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے احکامات پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مطالبہ پر جاری کیے ہیں۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے سیکرٹری جنرل کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ کنوینس الاؤنس دینے کے احکامات پر ہم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کےشکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کا کنوینس الاونس نہیں کٹنا چاہیے تھا، احکامات کے بعد کنوینس الاؤنس کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔