خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

16 May, 2020 | 05:42 PM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) سوشل میڈیا جنسی حراسانی کا آلہ کار بننے لگا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے مرد وخواتین کوجنسی حراساں کرنے کے واقعات بڑھنے لگے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جنسی حراسانی کا شکار ہونے والے انتہائی اقدام اٹھانے پر بھی مجبور ہو جاتے ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے فیصل آباد سے خواتین کو حراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کو لاہور سائبر کرائم کے حوالات میں منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور کمیونیکیشن کے لیے استعمال ہونے والا ذریعہ سوشل میڈیا اب خطرناک صورتحال سے دو چار ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر صرف خواتین کو نہیں بلکہ مردوں کو بھی حراساں کیا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا کی مدد سے خواتین کو جنسی حراساں کرنے کے واقعات بڑھے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی اے لاہور میں درخواست موصول تھی جس میں شہری نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ کو ارسلان شفیق نامی شخص حراساں کر رہا ہے، جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تحقیقات شروع کیں اور ملزم کے خلاف شکنجہ تیار کیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے افسران کا کہنا تھا کہ ملزم خواتین کی فیس بک آئی ڈی ہیک کر کے بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم کو مدینہ ٹاؤن فیصل آباد سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کے قبضے سے ڈیجیٹل میڈیا بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں