خوشخبری، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

16 May, 2020 | 04:53 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب نے شاپنگ مالز اور ٹرانسپورٹ کھولنے کی مشروط اجازات دے دی جبکہ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے کرایوں میں 20 فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انٹر سٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی۔ مسافروں کے لئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان بھی کر دیا گیا جبکہ آن لائن ٹیکسی و ٹرانسپورٹ سروس بھی کھولنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے، تاہم پبلک ٹرانسپورٹ کو وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔

جس کے مطابق مسافروں، ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کے لئے ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔ بسوں میں سینی ٹائزرز رکھنے کی پابندی ہوگی اور مسافروں کے درمیان ضروری فاصلہ رکھا جائے گا۔

اسی طرح بڑے شاپنگ مالز کو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ پاور لومز کو بھی کام کی اجازت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ ایس او پیز کے تحت گرجا گھروں میں اتوار کو عبادت کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے الحمرا اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزدار حکومت نےل اک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ عوامی سہولت کے تحت کیا ہے۔ شہروں کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ بھی طے شدہ ایس او پیز کےساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرفیو اورلاک ڈاؤن میں سختی سے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حکومتی ایس او پیز پرعمل کرتے ہوئے عوام روزمرہ امور سرانجام دے سکتے ہیں، کوونا سے بچاؤ صرف سماجی دوری اختیار کرنے سے ہی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مجموعی طور پر حکومتی ایس او پیز پرعمل درآمد کی صورتحال خوش آئند ہے، امید ہے عوام ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی سے فائدہ اٹھائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت کورونا کی روک تھام کے لئے قائم کابینہ کمیٹی کے خصوصی ویڈیو لنک اجلاس میں کورونا وباء سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔

صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت، عسکری حکام، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ، ڈی جی پی ڈی ایم اے، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری محنت، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری خوراک اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزیدخبریں