ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاریخی عمارتوں کی تزئین وآرائش کا منصوبہ ٹھپ

تاریخی عمارتوں کی تزئین وآرائش کا منصوبہ ٹھپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) مال روڈ کی تاریخی عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا، بیشتر تاریخی عمارتوں کی تزئین وآرائش کا کام ٹھپ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن نے 2018 میں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر مال روڈ کی تاریخی حیثیت میں بحالی کا منصوبہ شروع کیا۔ اٹھارہ ماہ بعد بھی تاریخی عمارتوں کی تزئین وآرائش کا کام مکمل نہیں کیاجاسکا۔ ،ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبرقریشی نے مال روڈ کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم جاری کیا، تاہم انکی ریٹائرمنٹ کے بعد ایم سی ایل، ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور مکینوں کی تزئین وآرائش میں عدم دلچسپی برقرار ہے۔

مال روڈ کی تاریخی عمارت غلام رسول بلڈنگ حکام کی توجہ کی منتظر ہے، جسکا تاریخی گنبد خستہ حالی کےپ یش نظر گزشتہ سال مسمار کیا گیا، لیکن دوبارہ تعمیر ہی نہیں ہو سکا۔

تعمیراتی شاہکار باوا ڈنگا سنگھ بلڈنگ اور ایم ایچ سی عمارتیں مزید خستہ حالی کی راہ پر گامزن ہیں۔ چیمبر بلڈنگ، پبلک موٹر بلڈنگ، 71 مال روڈ بلڈنگ، کمرشل بلڈنگز اور وائے ایم سی اے سمیت دیگر عمارتوں کی تزئین وآرائش کا کام تاحال ادھورا ہے۔

چیف کارپوریشن آفیسر کے مطابق مال روڈ کی اصل حالت میں بحالی کے لیے پرعزم ہیں۔ مال روڈ کے دونوں اطراف تعمیرو بحالی کے منصوبہ جلد شروع کرنے جارہے ہیں۔