ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور بی آر ٹی پراجیکٹ کے ٹھیکیدار کی لاہور میں بھی انٹری

پشاور بی آر ٹی پراجیکٹ کے ٹھیکیدار کی لاہور میں بھی انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: بی آرٹی پشاورپرکام کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کولاہور میں بھی ٹھیکہ مل گیا۔ ایل ڈی اے نے فردوس مارکیٹ انڈرپاس کا ٹھیکہ مقبول ایسوسی ایٹس کو دے دیا۔ مقبول ایسوسی ایٹس نے منصوبے پرسب سے کم بڈ دی۔
 سالوں میں بی آرٹی پشاورمکمل نہ کرسکنے والی کنسٹرکشن کمپنی کی لاہور میں انٹری, لاہورکی فردوس مارکیٹ انڈرپاس کے منصوبہ کاٹھیکہ بی آرٹی منصوبے پرکام کرنے والی کمپنی کو دے دیا گیا۔ ایل ڈی اے نے کم بڈ کا جواز پیش کرتے ہوئے ٹھیکہ مقبول ایسی ایٹس کو دے دیا.
ذرائع کے مطابق فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کی بنیادی لاگت ایک ارب 9 کروڑ رکھی گئی،این ایل سی نے ایک ارب 2 کروڑ 49 لاکھ 76 ہزار 140 اور حبیب کنسٹرکشن سروسز نے 99 کروڑ 69 لاکھ 70 ہزار 984 کی بڈ دی، مقبول ایسوسی ایٹس نے سب سے کم 97 کروڑ ایک لاکھ 31 ہزار 267 کی بڈ دی.
مقبول ایسوسی ایٹس اس سے پہلے لاہور میٹروبس منصوبے میں بھی کام کرچکی ہے جبکہ یہ کمپنی پشاور میں بی آر ٹی پراجیکٹ پربھی کام کرنے والی دو کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ تاہم بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیرکی وجہ سے منصوبہ تنقید کی زد میں ہے۔
ذرائع کے مطابق فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کے لئے مقبول ایسوسی ایٹس کو ایل ڈی اے نے آخری وقت میں پری کوالیفائی کیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبول ایسوسی ایٹس کو سیاسی دباؤ پر پری کوالیفائی کیا گیا۔

واضح رہے کہ فردوس انڈر پاس کا ڈیزائن نیسپاک نے تیار کیا ہے، ڈیزائن کے مطابق سنٹر پوائنٹ سے کیولری کی جانب دو طرفہ فل ہائٹ انڈر پاس تجویز کیا گیا ہے جبکہ کیولری گراؤنڈ سے سنٹر پوائنٹ کی جانب ساڑھے چھ کنال اراضی ایکوائر کی جائے گی۔

 انڈر پاس 540میٹرطویل اور دونوں طرف سے دودو لینز پر مشتمل ہوگا.