قیصر کھوکھر: وفاقی وزیراسدعمر کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی ملازمین کے لئے عید الفطر پر 6 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے،ہ22 سے 27مئی تک عیدالفطر کی تعطیلات سے متعلق وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں عیدالفطر پر 9 چھٹیاں دینےپر اتفاق کیا گیا تھا، جس کے بعد وفاقی ملازمین کے لئے عید الفطر پر 6 چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیاہے، 22سے 27مئی تک عیدالفطر کی تعطیلات سے متعلق وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔ چاروں صوبوں کےچیف سیکرٹریزنے 9چھٹیاں دینے کی تجویز دی تھی ۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہ ہم نے لوگوں کو معاشی بدحالی اور کرونا وائرس سے بچانا ہے، ہوسکتا ہے مئی کے آخر اور جون میں کیسز اور اموات زیادہ ہوں، ایک رائے تھی چھ ہفتے سب بند کردیتے اگر چھ ہفتے لاک ڈاؤن موثر ہوتا تو دیگر ممالک میں وائرس ختم ہوچکا ہوتا، حکومت نے مستحقین میں سوارب روپے تقسیم کئے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ماہ شوال کے چاند کی پیش گوئی کردی ہے، 1441ہجری شوال کا چاند 22مئی 10 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہونا شروع ہو گا، 29 رمضان یعنی 23 مئی کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، 30 رمضان 24 مئی کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں اس دوران مطلع جزوی طور پر ابر الود رہنے کا امکان ہے ،پہلی شوال 25مئی 2020 کو ہونے کا امکان ہے۔
شہر میں نماز عید کے تمام اجتماعات مساجد کی بجائے کھلے میدان میں ہی کروانے کی تجویز حکومت کو دی گئی ہے، تاہم عید کے اجتماعات کی پالیسی طے کرنے کے لئے کابینہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے، اجلاس مین عید کے اجتماعات کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی اور علماء اکرام کی جانب سے حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے اور اس میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔