ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیشن کورٹ پھرمیدان جنگ بن گیا،کینٹ کچہری باہر فائرنگ کا واقعہ

سیشن کورٹ پھرمیدان جنگ بن گیا،کینٹ کچہری باہر فائرنگ کا واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد/یاور ذوالفقار)کینٹ کچہری کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں 2 ملزمان زخمی ہوگئے جبکہ سیشن کورٹ پیشی پر آئے فریقین میں جھگڑا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کینٹ کچہری کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں 2 ملزمان زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں ملزم علی نواز اور حسن علی شامل ہیں۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے اقدام قتل کے ملزمان ہیں۔ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج عدالت میں پیشی کے لئے لایا جارہاتھا۔ملزمان کوعدالت میں پیشی سے قبل فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب سیشن کورٹ ایک بار پھرمیدان جنگ بن گیا۔ پیشی پر آئے فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا۔مدعی کی جانب سے ملزم عارف حسین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے ملزم شدید زخمی ہوگیا، قصور کا رہائشی عارف حسین فراڈ کے مقدمے میں ضمانت کروانے سیشن کورٹ پہنچا تو ایڈیشنل سیشن جج میاں شریف کی عدالت کے باہرپہلے سے موجود مدعیوں نے ملزم پر دھاوا بول دیا جس سے ملزم شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں کے فریقین کو حراست میں لے لیا اور تھانے منتقل کر دیا۔زخمی ہونے والے ملزم عارف حسین کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے مقدمہ درج کررکھا تھازخمی ہونے والے ملزم کو ریسکیو اہلکاروں نے نے طبی امداد دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بہت سے ایسے واقعات ہوچکے ہیں جس میں فریقین گتھم گتھا ہوئے جس پر متعدد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور زخمیوں بھی ہوئے، ایسے لرزہ خیز واقعات بھی پیش آئے جس میں پیشی پر لائے ملزم کو قتل کردیا گیا جبکہ موقع پر موجود پولیس اہلکار کاموش تماشائی بنے رہے۔ سیشن کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے رشتے دار آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں اور مکوں کی بارش کردی تھی۔

لڑائی کے دوران لڑکے عظیم کا والد غلام نبی سر پھٹنے سے بے ہوش ہو گیا، لڑکی کی والدہ فرزانہ اور شاہانہ نے غلام نبی پر تشدد کیا جبکہ عدالت میں آنیوالے وکلاء اور سائلین کی بھی بڑی تعداد لڑائی دیکھنے کیلئے جمع ہو گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer