عید الفطر سےقبل اساتذہ کیلئے بری خبر

16 May, 2020 | 11:39 AM

M .SAJID .KHAN

(جنیدریاض)سکول انفارشن سسٹم پرڈیٹا اپ ڈیٹ نہ ہو سکا،سینکڑوں پرنسپل،ہیڈ ماسٹر،ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز بغیر تنخواہ کےعید گزاریں گے، پرموشن پانےوالے ہزاروں اساتذہ بھی تعیناتیوں کے منتظرہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکول انفرمیشن سسٹم پر ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ ہونےکی وجہ سے ڈسپوزل پرموجود اساتذہ کی عید سےقبل تعیناتیاں نہیں ہوسکیں گی،تعیناتیاں نہ ہونے سےاساتذہ کی تنخواہیں بھی جاری نہیں ہوں گی،دوسری جانب ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ ہونےکے باعث پرموشن پانے والے ہزاروں اساتذہ بھی تعیناتیوں کےمنتظرہیں،محکمہ تعلیم نے سکول سربراہان کو31 مئی تک سکول انفارمیشن سسٹم پر موجود ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنےکی ہدایت جاری کررکھی ہیں،ڈسپوزل پرموجود تمام اساتذہ گریڈ سترہ،اٹھارہ ،انیس اور گریڈ بیس کے ہیں۔

محکمہ تعلیم کےمطابق سکول انفارمیشن سسٹم کی ویب سائٹ جولائی سےقبل اپ ڈیٹ نہیں کی جاسکتی،،پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ اسپشلسٹ کےصدر رانا عطاء محمد کا کہنا ہےکہ یکم جون سےقبل تعیناتیاں نہ ہونے سےاساتذہ کو سالانہ انکریمنٹ نہیں مل سکے گا،گریڈ17 سے 20 تک کےاساتذہ کیلئے الگ سے سکول انفارمیشن سسٹم بنایا جائے،رانا عطاء محمد کا کہنا ہےکہ اگرعید سے قبل سینئراساتذہ کی تعیناتیاں نہ کی گئیں تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ   پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اورپنشنرر کو خوشخبری سنا تے ہوئے عید الفطر سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے پہلے آگاہ کیا گیا تھا کہ تنخواہیں اورپنشن کی ادائیگی کے لئے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس20 مئی تک متحرک ہوں گے بعد ازاں نئے نوٹی فکیشن کے مطابق ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی۔ سرکاری ملازمین کومئی کی تنخواہ18مئی کوملےگی، پنجاب حکومت نےمئی کی تنخواہ18مئی کودینےکانوٹی فکیشن جاری کردیا، محکمہ خزانہ نے18مئی تک تنخواہیں جاری کرنے کے لئےاےجی آفس کوخط بھی لکھ دیا۔

گزشتہ روز   وفاقی حکومت نے بھی اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری ملازمین کی عید الفطر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے  لئے تنخواہیں اور پنشن جاری کردیں جائیں گی، وفاقی حکومت نے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 21 مئی کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ عید سے قبل مئی کی تنخواہ قبل از وقت ادا کی جائے گی۔ فیصلہ ملازمین اور پنشنرز  کے لئےعید کی خوشیوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔

مزیدخبریں