حضرت علی علیہ السلام کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

16 May, 2020 | 08:15 AM

Shazia Bashir

سپیشل رپورٹر: ملک بھر  کی طرح لاہور میں بھی حضرت علی علیہ السلام کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا،  حکومتی ہدایات کے مطابق شہر کے مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزا منقعد کی گئی جو حکومت کے مقرر کردہ اوقات کار کے مطابق اختتام پزیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی جلوس نکلنے اور اختتام تک سابق ڈی ایس پی رنگ محل محمد عتیق سندھو،خواجہ میثیم،احمد منیر،منصور علی خان موجود رہے جن کی بہترین حکمت عملی کے باعث جلوس اختتام پذیر ہوا،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور  کی طرف سے ان کی خدمات کو سرایا گیا ۔ لاہور میں یوم شہادت حضرت علی  علیہ السلام کا جلوس مبارک حویلی اندرون موچی گیٹ سے صبح سات بجے برآمد ہوا، عزادار جلوس کے راستوں ہر ماتم اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔

عزاداروں نے کشمیری بازار میں سنہری مسجد کے باہر نماز ظہرین ادا کی،  نماز کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن رہا، علما و ذاکرین حضرت علی علیہ السلام  کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور ان کی اسلام کی خدمات کے روشن پہلو اجاگر کئے،  جلوس کے لیے سییکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات  کئے،عزادار نوحہ خوانی، ماتم اور زنجیر زنی کی،  لاہور میں یوم علی کے مرکزی جلوس کے روٹ پر ضلعی حکومت کی جانب سے ڈس انفیکٹ کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے اندرون شہر کی مبارک حویلی سمیت دیگر امام بارگاہوں میں اینٹی وائرس سپرے کیا گیا جبکہ مرکزی جلوس کے پورے روٹ اور راستے میں آنے والے تھانوں میں بھی سپرے کیا گیا،  جلوس کے روٹ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے جلوس کے ہمراہ رہے۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران روٹ کا جائزہ لیتے رہے،  جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے۔ سییکورٹی خدشات کے پیش نظر روٹ کے غیر ضروری راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا،  اس موقع پر عزادوروں کو طبی امداد دینے کے لئے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو، ایدھی کے رضاکار اور حیدری سکائوٹس طبی امداد دی۔

دوسری جانب لیسکو ، واسا اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار روٹ کے ساتھ ساتھ رہے، مبارک حویلی سے برآمد ہونے والا یوم علی کا مرکزی ماتمی جلوس انتظامیہ کے طے شدہ وقت تین بجے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔

مزیدخبریں