(حسن علی)ماہ رمضان کا تیسرا عشرہ ہے اور شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے۔ لیموں شہر میں 400 سے 500 روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا مزید اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کے بڑھتے ہوئے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئےشہر میں منافع خوروں کا راج برقرار ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کی من مانی قیمت پر فروخت دھڑلے سے جاری وساری ہے۔احساس اور درد مندی سےعبارت ماہ رمضان میں ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف ہیں،مارکیٹوں میں سبزی پھلوں کی مرضی کی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں مہنگائی کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے بھی بے اثر رہے۔ ماہ رمضان بھی مہنگائی مافیا کے ہاتھوں لٹنے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ لیموں شہر میں 400 سے 500 روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا مزید اضافہ کر دیا گیا۔برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ ہونے سے 260روپے کلو جبکہ زندہ مرغی3 روپے اضافے کے ساتھ179 روپے کلو ہوگئی۔
گزشتہ روزشہر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11 روپے فی کلو ہوئی تھی جس پر مرغی کا گوشت 255 سے244 روپے ہوگیا تھا اور زندہ مرغی 8 روپے کمی کے بعد 168 روپے جبکہ شہر میں فارمی انڈے 97 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔ جس پرشہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کرے تاکہ عام شہری مہنگائی کے اس دور میں کم از کم مرغی کا گوشت کھا سکیں۔
برائلر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے شہریوں کو مزید پریشان کردیا مگر رسد میں کے باعث برائلر گوشت کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔جس کے باعث اس سے قبل زندہ مرغی کی قیمت میں 3 روپےکمی ہوئی تھی جس کے بعد 176 روپے اور مرغی کا گوشت 5 روپے کمی کے بعد 255 روپے فی کلو ہوا تھا۔