عید قریب آتے ہی وارداتوں میں اضافہ

16 May, 2020 | 12:31 AM

Arslan Sheikh

( وقاص احمد ) لاک ڈاؤن اور عید، شہری اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہ رہے اور  ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے، جوہر ٹاؤن میں چور شہری سرور جبکہ غازی آباد میں گھریلو خادمائیں شہری اویس کے گھر کا صفایا کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے اور پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے، مگر پولیس میں شامل کچھ کالی بھیڑیں ایسے درندوں کی پشت پناہی کررہیں ہیں جو کہ معاشرے کے لئے تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔

شہر میں جرائم پیشہ افراد گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ایسے سرگرم ہوئے کہ شہریوں کا مال محفوظ رہا اور نہ ہی جان، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر رواں سال پندرہ افراد کو قتل کی گیا۔ ڈاکووں کی جارحانہ کارروائیاں لاک ڈاؤن کے دوران ہی شروع ہوئیں۔ ایک ماہ میں 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتا دیا گیا، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ کاروباری شخصیات سے لیکر عام راہ گیر تک سٹریٹ کریمنلز کی کارروائیوں سے محفوظ نہ رہ سکے۔

آج جوہر ٹاؤن میں نامعلوم چور شہری سرور کے گھر کے تالے توڑ کر زیورات، نقدی، ایل ای ڈی اور دیگر قیمتی اشیا لے گئے۔ پولیس کے مطابق شہری اہلخانہ کے ہمراہ سودا سلف لینے بازار گیا تھا۔

ادھر تھانہ غازی آباد کے علاقے میں شہری اویس خان کے گھر میں چوری ہوئی جہاں گھر میں کام کرنے والی نوکرانیاں 15 تولے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے کر رفوچکر ہوگئیں۔

غازی آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے، متاثرہ شہریوں نے اندراج مقدمہ کیلئے متعلقہ پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام  کیلئے لاہور پولیس کے ایس پیز نے سر جوڑ لیے ہیں۔ چند روز قبل اعلیٰ سطحی اجلاس والٹن ڈولفن ہیڈکوارٹرز میں منقعد کیا گیا جس میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کی پٹرولنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔  

مزیدخبریں