ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمباکو کے کاشتکاروں کیخلاف محکمہ ایکسائز کا بڑا فیصلہ

تمباکو کے کاشتکاروں کیخلاف محکمہ ایکسائز کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) تمباکو کے کاشتکار ہوجائیں ہوشیار، محکمہ ایکسائز نے تمباکو کی کاشت پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا، حاصل ہونے والا ٹیکس متعلقہ علاقے کے ترقیاتی کاموں پر استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سے تمباکو کی کاشت پر ٹیکس لگانے کی سمری سیکرٹری ایکسائز کو ارسال کردی گئی ہے۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تمباکو کی کاشت پر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، اسی طرح پنجاب میں بھی تمباکو کے کاشت کاروں سے کلو کے حساب سے ٹیکس لیا جائے تاکہ پنجاب میں ٹیکس بڑھایا جاسکے۔

تمباکو کی کاشت سے موصول رقم کو ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ملک بھر سے تمباکو کی 33 فیصد کاشت پنجاب میں ہوتی ہے۔ سگریٹ تیار کرنے والے 2 سب سے بڑے یونٹ بھی پنجاب میں ہیں، تمباکو کی کاشت پر ٹیکس کے تمام رولزخیبر پختونخوا میں موجود ہیں۔