ایل ڈی اے کا آپریشن، بغیر نقشہ تعمیر 12عمارتیں مسمار

16 May, 2019 | 03:54 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ کا قائد اعظم ٹاون اور فیروزپور روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، بغیر نقشہ بارہ عمارتیں مسمار کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے قائد اعظم ٹاون میں 7عمارتوں کو مسمار کیا، عمارتوں کو بغیر نقشہ تعمیر کیا جارہا تھا، ایل ڈی اے نے بھاری مشینری سے زیر تعمیر عمارتوں کو مسمار کیا۔   ایل ڈی اے نے پیکو روڈ پر زیر تعمیر عمارت جزوی طور پر مسمار کردی، ایل ڈی اے نے فیروز پور روڈ پر بھی چار عمارتوں کو مسمار کردیا، آپریشن کے نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر نفیس احمد نے کی۔

 اسسٹنٹ ڈائریکٹر عتیق الرحمان اور محمد ندیم بھی ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں