احتساب عدالت نے خواجہ برادران پر بجلی گرادی

16 May, 2019 | 02:12 PM

Sughra Afzal

(یاور ذوالفقار) احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 مئی تک توسیع کردی، خواجہ سلمان رفیق کہتے ہیں مہنگائی کے طوفان نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

خواجہ سلمان رفیق کو جج جواد حسن کی عدالت میں پیش کیا گیا، جیل حکام نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے باعث خواجہ سعد رفیق کو پیش نہیں کیا جاسکا جس پر عدالت نے سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ریفرنس کی کیا پوزیشن ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ریفرنس مکمل کر کے منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوایا جاچکا ہے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ میں 30 مئی تک توسیع کردی، عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانےپر پہنچا دیا ہے، تیل، بجلی، گیس اور ادویات مہنگی کردی گئی ہیں۔

خواجہ برادران کی پیشی سے قبل ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ تک اک طرف کی روڈ کو بند کر دیا گیا تھا جس کے باعث مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

مزیدخبریں